امریکی فوج نے یہ دعوی کیا ہے کہ خونخوار دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ
(داعش) کے خلاف گزشتہ دو سال سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ میں اب تک فوج نے
تقریبا 50،000 دہشت گردوں کو مار گرانے میں کامیابی پائی ہے۔امریکی فوج کے ایک سینئر افسر نے اندازہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی
فضائیہ نے داعش کے دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ دو سال سے
زائدعرصے سے مہم
چھیڑ رکھی ہے اور اس دوران فوج کو داعش کے 50 ہزار سے زائد جنگجوؤں کو مار
گرانے میں کامیابی ملی ہے۔افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پنٹاگن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے
کہاکہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح امریکہ نے مؤثر طریقے سے
مقامی فوجی دستوں کی حمایت سے اتحادی افواج بنائی اور دہشت گردوں کو ڈھیر
کیا۔